امریکہ نے ایرانی جوہری پلانٹ فردو پر پابندی کی رعایت ختم کردی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ایران کو فردو نیوکلیئر پلانٹ پر دی گئی پابندیوں کی رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کو یورینیم افزودہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے حال ہی میں فردو نیوکلیئر پلانٹ پر دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔