انڈونیشیا: خاتون ڈرائیور نے مجرموں سے بچنے کیلئے ڈرائیونگ سیٹ کے گرد لوہے کا جال بنوا لیا
جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی خاتون ٹیکسی ڈرائیور نے خود کو جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کے اردگرد ایک پنجرہ نما جال بنوا لیا۔ انڈونیشیا کے صوبے سمارتا کے شہر پالیمبینگ کی یہ خاتون اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے گاڑی چلاتی ہیں۔ خاتون ڈرائیور نے میڈیا کو تبایا کہ انہوں نے اپنے ڈرائیونگ سیٹ کے آس پاس ایک لوہے کا جال بنوایا ہوا ہے تا کہ وہ جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا کیونکہ انڈونیشیا میں گزشتہ سال ٹیکسی ڈرائیور سے جرائم کی واداتوں کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔