لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر9نویں روزبھی ہڑتال ، سینکڑوں سائلین شدیدمتاثر
ملتان(نمائندہ خصوصی) اراضی ریکارڈ سنٹرز یونین کی اپیل پر صوبہ بھر کے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر جاری ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے ہڑتال کی وجہ سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے زیر حراست ملزمان کو ضمانتوں کے لیے فرد ملکیت کے حصول کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملزمان کے ورثاء آئے روز لینڈ ریکارڈ سنڑز کے سامنے بیٹھ کر گھنٹوں ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو اراضی ٹرانسفر، سوئی گیس اور بجلی کے میٹروں کے حصول کے لیے بھی فرد ملکیت نہیں مل رہی جس سے سینکڑوں سائلین متاثر ہو رہے ہیں ، اراضی صوبہ بھر کے اراضی رجسٹریشن کے امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔دنیاپوسے نامہ نگارکے مطابق اراضی لینڈریکارڈ ملازمین کی صوبائی قیادت کی کال پر جاری لینڈریکارڈ آفس کی تالہ بندی ہڑتال گزشتہ روز بھی جاری رہی ملازمین کی ہڑتال کے باعث نہ صرف سائلین کو پرشانی ہے بلکہ حکومت کو ریو نیو کی مد میں لاکھوں روپے کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے