22 لاکھ کے ڈاکے، ایم پی اے سنبل ملک کے گھر30 لاکھ کی چوری
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقے میں چوروں نے مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے سنبل ملک حسین کے گھر سے 30 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا۔پولیس کے مطابق ایم پی اے کے گھر چوری کی واردات کی اطلاع ہے۔مگر وارات میں ہونے والے نقصان کی مالیت ابھی کنفرم نہیں ہے۔ داتا دربار کے علاقے میں دوڈاکووں نے گن پوائنٹ پر شہری عمر محمود کو یرغمال بنا کر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر عمر محمود کوٹانگ میں گولی مارکر زخمی کردیا ۔ زخمی شہری کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نیسند ر کے علا قے میں کا شف کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لا کھ 70 ، پر انی انا ر کلی کے علا قے میں شر افت کے گھر سے 4لا کھ60ہز ار ،گر ین ٹا ئو ن کے علا قے میںمجیدکے گھر سے3 لا کھ90 ہزار ، ہیئرکے علا قے میںمبشر کے گھرسے2لاکھ70ہزار،اقبا ل ٹا ئو ن کے علا قے میںاعجا ز کی فیملی سے 2لا کھ60 ہزار،لو ئر ما ل کے علا قہ میںجمیل کی فیملی سے ڈیڑھ لا کھ ،فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میںمبین کے گھرسے ایک لاکھ 30ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔چوروں نے جو ہر ٹا ئو ن،ہنجر وال اورسر ور روڈ کے علاقوں سے تین کاریں جبکہ مصر ی شا ہ ،نو اں کو ٹ،مستی گیٹ ،ڈیفنس بی ،چو ہنگ اوررائیو نڈ کے علاقوں سے 6موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔