• news

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کا تعین 15 روز میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق کیا جائے: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کے اضافی فیسیں وصول کرنے کے معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کا حکم دے دیا ہے َاور فیسوں کا تعین ہونے تک نئی فیسوں کی وصولی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا 15روز میں سپریم کورٹ کے 2017ء کے فیصلے کے مطابق فیسیوں کا تعین کیا جائے۔ اس دوران فیس کے معاملے پر کسی بچے کیساتھ کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کے احکامات کو معطل کر دیا۔ پرائیویٹ سکولز کی اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر کل مزید سماعت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن