• news

خسرو بختیار فوڈ اینڈ سکیورٹی ، محبوب سلطان سیفران، اسد عمر منصوبہ بندی ، اصلاحات کے وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی جبکہ محبوب سلطان کو وزارت ریاستی و سرحدی امور (سیفران) کا قلمدان دے دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر کا قلم دان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان کو وزارت ریاستی و سرحدی امور (سیفران) کا وفاقی وزیر بنادیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صدر عارف علوی ے ایوان صدر میں اسد عمر سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف لیا۔

ای پیپر-دی نیشن