• news

شیخ رشید کوراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا گیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو منگل کے روز راولپنڈی انصٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا گیا انہیں گذشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی میں داخل کیا گیا تھا وفاقی وزیر ریلوے کو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد پرائیویٹ روم میں رکھا گیا تھا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی طبیعت مکمل طور پر نارمل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن