تاجکستان میں قید 2 پاکستانی وزیر خارجہ کی کوششوں سے رہا
اسلام آباد/سٹاف رپورٹر/ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوششوں کی بدولت تاجکستان کی جیل میں سے دو پاکستانی اسجد محمود اور کاشف علی رہا ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں پاکستانی تاجکستان کی ایک جیل میں پانچ سال قید کی سزا بھگت رہے تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ تاجکستان کے دوران اپنے تاجک ہم منصب سے ان دونوں پاکستانیوں کی سزا معافی کی درخواست کی تھی۔ تاجکستان کے صدر کی طرف سے سزا معاف کیے جانے کے بعد، تاجک حکام نے دونوں پاکستانی باشندوں کو دوشنبہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا۔ پاکستانی باشندوں کی سزا معافی کی درخواست کی تھی تاجکستان کے صدر کی طرف سے سزا معاف کئے جانے کے بعد تاجک حکام نے دونوں پاکستانی باشندوں کو دوشنبہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا۔ وزیر خارجہ نے تاجک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔