• news

رانا ثناء پر فرد جرم سے قبل اے این این نے سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست واپس لے لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء پر فرد جرم عائد کرنے سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ڈیٹا ریکارڈ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر سماعت اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اے این ایف کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن