• news

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ‘ کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی مانگ لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی مانگ لیا۔ بی پی ایل میں سات قومی کھلاڑیوں نے شرکت کرنی ہے۔ بی پی ایل میں وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی نے شرکت کرنا ہے۔ محمد عامر، محمد نواز، محمد عرفان اور عماد وسیم کا بھی لیگ کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 6 دسمبر سے 11 جنوری تک شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی سی بی ٹی ٹین لیگ میں کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹر بورڈ نے جنوبی افریقہ لیگ کے لیے چار قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کیے تھے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ این او سی کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن