وزیراعظم کے معاون خصوصی میڈیا یوسف بیگ مرزا مستعفی ہو گئے
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری ٹیلیویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا۔ یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی اعزازی طورپر کی گئی تھی۔