• news

امریکی فوجی طیارے کی بغیر اجازت پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش ، وارننگ پر بھاگ نکلا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی فوجی طیارے کو واپس بھگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارہ کو واپس بھگا دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔ پائلٹ نے اجازت نامہ‘ کوڈ مانگا جس پر اس نے بتانے سے انکار کیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی وارننگ پر امریکی طیارے کو واپس جانا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارے کی فضائی حدود میں بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش کرنے کی اطلاع حکام کو دی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا طیارہ امریکی ٹرانسپورٹ پلان تھا۔

ای پیپر-دی نیشن