شہبازشریف کا پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ منظور، رانا تنویر چیئرمین بن جائینگے
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپیکر نے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 28نومبر2019ء کو طلب کر لیا ہے۔ جس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر رانا تنویر حسین کو متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی منتخب کر لیا جائے گا، میاں شہباز شریف نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفاٰ دیا ہے۔ سپیکر نے استعفاٰ موصول ہوتے ہی قبول کر لیا اور نئے چیئرمین کے انتخاب کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔