مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ دیا ہے، کمیٹی کے سامنے دو مزید گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا یوکراین کے حوالے سے ان پر لگنے والے الزامات کے سلسلے میں وہ خود پیش ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی کے سامنے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے لیے یہ نامناسب ہے کہ وہ کسی امریکی شہری اور اپنے سیاسی مخالف کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کریں۔