• news

ایران : مظارہے جاری ، 106افراد ہلاک ہوئے ، فورسز طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہیں : ایمنسٹی

تہران(صباح نیوز)پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہ ہلاکتیں ایران کے 21شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہوئیں جب کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن