• news

پاکستان پولیو پروگرام سیاسی فٹ بال بن چکا :عالمی ادارہ

لاہور/اسلام آباد(این این آئی) صحت کے عالمی فورم پر پاکستان کے سیاسی مسائل کو موضوع بحث لاتے ہوئے بین الاقوامی مانیٹرنگ بورڈ نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو پروگرام اور انسداد پولیو ویکسین دینے کا عمل سیاسی فٹ بال بن چکا ہے۔آئی ایم بی وہ ادارہ ہے جو عالمی سطح پر پولیو کا پھیلا روکنے کے لیے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹوکی کارکردگی کا آزادانہ جائزہ لیتا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں پولیو میں اضافے کے پسِ پردہ سیاسی نا اتفاقی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی تازہ رپورٹ میں آئی ایم بی کا کہنا تھا کہ 2018 کے اوائل میں پاکستان کا پولیو پروگرام پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کے دہانے پر تھا۔تاہم صرف ایک سال کے عرصے کے دوران ملک میں اس بیماری کی صورتحال نے پولیو کا پھیلا روکنے والے عالمی پروگرام کے اندازوں کو الٹ کر رکھ دیا۔آئی ایم بی نے ستمبر 2019 کی انسداد پولیو مہم پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا جس میں بچوں کی سب سے بڑی تعداد ویکسینیشن سے محروم رہی۔

ای پیپر-دی نیشن