بی آر ٹی پراجیکٹ پر 6 ماہ میں صرف 6 فیصد غیر معیاری کام: ایشیائی بنک سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بی آر ٹی پر چھ ماہ کے دوران صرف چھ فیصد اور غیر معیاری کام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پی کے حکومت نے بی آر ٹی کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے بی آر ٹی کا فرانزک آڈٹ کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔ دستاویز کے مطابق آڈٹ کا فیصلہ منصوبے میں تاخیر اور غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے کیا گیا۔ ذیلی ٹھیکیداروں سے کام کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی تجویز کرے گا۔ بنک طے کرے گا کہ کنٹریکٹر کنسلٹنٹ انجینئر اور پی ڈی اے میں کس کی غلطی ہے۔ ٹھیکیدار 6 ماہ سے کیلئے دیئے گئے متفقہ اہداف حاصل نہیں کرسکا ٹھیکیدار کنسلٹنٹ اور پی ٹی ڈی کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ وقت پر فیصلے اور منظوری نہیں دیتے کنسلٹنٹ اور انجینئرز رہنمائی اور منظوری کیلئے دستیاب نہیں ہوتے ابھی تک ایچ ٹو میں سائیکل ٹریک کی منظوری نہیں دی گئی۔ ایچ تھری میں 14 میں سٹیشنوں اور اشاروں کی منظوری کا انتظار ہے۔ ادائیگیوں میں تاخیر کی جا رہی ہے۔