حق خودارادیت پر جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کے حوالے سے پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ پاکستان کی قرارداد کو 81ممالک کی حمایت حاصل رہی۔ قرارداد پاکستانی مستقل مندوب منیر اکر م نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نوآبادیاتی تسلط میں پھنسے لوگوں کو حق خودارادیت دیا جائے، حق خودارادیت بیرونی قبضے کے شکار افراد کا بنیادی حق ہے۔ غیرقانونی جارحیت پر بھی حق خودارادیت دیا جائے۔ منیر اکرم نے کہا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کی دنیا مدد کرے، جارحیت اور کرفیو مقبوضہ علاقوں میں حق خودارادیت غصب نہیں کرسکتا۔ مقبوضہ علاقے میں غیرقانونی پابندی حق خودارادیت ختم نہیں کرسکتی۔ یو این چارٹر عالمی قوانین میں رہنما اصول ہے۔