بیرونی سرمایہ کاروں کی بڑی انویسٹمنٹ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا، بلوم برگ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوم برگ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ اگست میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ 5سال کی کم ترین سطح پر تھی، بیرونی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں 6کروڑ 40لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی۔ بیرونی سرمایہ کاوں کی 2014ء کے بعد یہ سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے۔