نوازشریف سے متعلق ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے پر پرویز الہیٰ کو خراج تحسین: حمزہ شہباز
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ جس بہتر انسانی رویے اور ہمدردی کا اظہار سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے نوازشریف کے معاملہ پر کیا میں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اسی طرح ایم کیو ایم اور جی ڈے اے کو بھی، یہاں بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے، سیاست چلتی رہتی ہے۔ انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے۔ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا آگے بڑھ رہی ہے اور ہم ابھی تک ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں اپنی بیماری کو ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے جس کی زندہ مثال بیگم کلثوم نواز ہے ان کی بیمار کا مذاق اڑایا گیا بالآخر وہ انتقال کرگئیں تب لوگوں کو یقین آیا کہ وہ بیمار تھیں،کس انسانیت کے ناطے سے یہ کہتا ہوں سیاست چلتی رہے گی لیکن انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے ہم انسانیت کو اپنے رویوں کے ذریعے سے دفن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بیماری پر اتنی سیاست نہ کریں کہ انسانیت ہی دفن ہو کر رہ جائے اسی میں دیا آخرت کا بھلا ہے۔