مسجد الحرام کے نئے توسیعی منصوبے جاری‘ نائب گورنر مکہ کا دورہ
مکہ مکرمہ (اے پی پی) مسجد الحرام کے نئی توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ۔ سعودی اخبار کے مطابق نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام کے توسیعی منصوبوں کا دورہ کرکے کام کی رفتار اور پیش آنے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا ہے۔ باب اسماعیل کے جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ قدیم دالان اور تکبیر و اذان کے نئے کمرے (مکبریہ) کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا جو آئندہ رمضان تک مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام میں توسیعی کے جاری منصوبے مکمل ہونے پر 1.85ملین افراد نماز ادا کرسکیں گے۔