• news
  • image

سیرت النبی ﷺ

مولانا ابوالکلام آزاد ؒ بلند پایہ ادیب، شاعر ، نثر نگار اور عالم دین تھے ان کی علمی قابلیت کی وجہ سے انہیں امام الہند ، غزالی ِ زماں کہا جاتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد ؒ بر صغیر کے بہت بڑے سیاست دان تھے ان کے سیاسی نظریات سے اختلاف ہے لیکن انکی علمی ، ادبی ،دینی خدمات ناقابل ِ فراموش ہیں۔ علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے بڑی محنت اور جانفشانی سے سیرت ِ طیبہ پر ان کے ’’مضامین سیرت ‘‘ اکھٹے کیے ۔ یہ کام مسلسل ایک دہائی کی محنت شاقہ ہے اور پھر ان کو زمانی ترتیب دی گئی کچھ مضامین مولانا کی کتب سے لیے گئے ہیں ۔ بعض جگہ پر سیرت النبی ﷺ کے زمانی تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے محمد حسین ہیکل کی کتاب ’’ حیات محمد ﷺ ‘‘ سے استفادہ کیا ہے۔انتہائی خوبصورت اور اعلیٰ معیار ی یہ کتاب 808 صفحات پر مشتمل ہے جس کی قیمت 1800 روپے ہے۔ فیس بک سے بھی یہ کتاب منگوائی جاسکتی ہے۔ www.facebook.com/book.faiir.54 ۔
Book Fair پبلشر بیسمنٹ علی پلازہ بالمقابل بائبل سوسائٹی نیو انار کلی لاہور ۔ (تبصرہ: ڈاکٹر سلیم اختر)

epaper

ای پیپر-دی نیشن