• news
  • image

ناگوار تبصرے

کسی سیانے کا قول کے مجھے سارا زمانہ نالائق اور غبی نظر آتا تھا۔ مگر جب سے اپنا بنظر عائد جائزہ لیا ہے‘ تو مجھے اپنے سے بڑھ کر نالائق کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ بدقسمتی سے چونکہ ہمارے ہاں اپنے گریباں میں منہ ڈالنے کا رواج نہیں‘ لہٰذا سب برائیاں دوسروں میں ہی نظر آتی ہیں۔ زیادہ دن میں گزرے‘ ایک واجبی سے تجزیہ کار نے ایک نجی چینل پر نہایت وثوق کے ساتھ جناب عبدالستار مرحوم اور شاہ محمود قریشی کو ایک ہی سانس میں نالائق اور کنفیوزڈ قرار دے دیا۔ گویا وہ خود قائد و اقبال کے قبیل سے ہوں۔ راقم کو ان دونوں وزراء و خارجہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان کی اہلیت کا ایک زمانہ معترف۔ قریشی صاحب کے بارے میں زیادہ نہیں کہوں گا۔ کیونکہ اپنے دفاع کیلئے وہ خود موجود ہیں۔ مرحوم عبدالستار پاکستان کی فارن سروس کی آبرو ہیں۔ سیکرٹری خارجہ کے علاوہ دو مرتبہ ملک کے عبوری وزیر خارجہ بھی رہے اور موصوف کی اہلیت کی گواہی سفیر ابن سفیر اور اٹین کے پڑھے آغاز ظفر بلالی سے لی جا سکتی ہے۔ جنہوں نے نارووال کے پڑھے سیلف میڈ عبدالستار کے بارے میں لکھا کہ موصوف کو تین سیٹینو گرافرا دے دیئے جائیں‘ تو وہ تن تنہا پورا فارن چلا سکتے ہیں۔

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن