پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی مستعفی
لاہور (نیٹ نیوز)ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔شعیب صدیقی کی جگہ علی امتیاز وڑائچ کو تحریک انصاف پنجاب کا نیا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شعیب صدیقی کو رواں سال 20 جولائی کو پی ٹی آئی پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔