• news

فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک روپے 82 پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد (نامہ نگار) صارفین کے لئے بری خبر، بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 21 پیسے اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی۔ لہذا بجلی کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے اضافے کیا جائے۔ نیپرا نے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن