• news

ندیم رضا کور کمانڈر پنڈی سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہے، ہلال امتیاز ملٹری مل چکا

اسلام آباد (مقبول ملک، نیشن رپورٹ، نمائندہ خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا۔ انہوں نے کوہاٹ میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔ وہ اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں۔ انہوں نے 1994 میں جرمنی سے انفنٹری کمانڈ کورس کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور وار کالج میں تعینات رہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ستمبر 1985ء میں سندھ رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا۔ انہوں نے 10 ستمبر 2018 ء کو چیف آف جنرل سٹاف کا عہدہ سنبھالا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 3 بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن