• news

نواز شریف دو روز میں چلا جائے، برطانیہ سے پاکستانی کو واپس کیسے لانا ہے جاننے میں 6برس لگ گئے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ نواز شریف جانا چاہے تو دو دن میں چلا جائے لیکن برطانیہ سے ایک پاکستانی شہری کو واپس کیسے لانا ہے یہ جاننے میں ہی 6 سال لگ گئے۔ برطانوی جیل میں قید پاکستانی شہری طارق عزیز کو پاکستان کی جیل میں منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی غصے میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہی سب دیکھنے کے بعد تو لوگ باتیں کرتے ہیں‘۔ اس قیدی کے لیے ائیر ایمبولینس تو نہیں آئے گی یہ سب تو امیروں کے لیے ہے۔ اگر ایک ملک دوسرے ملک سے یہ کام بھی نہیں کرا سکتا تو بند کردیں یہ سفارتخانے، پتہ نہیں نظام کیسے چلا رہے ہیں، اللہ ہی حافظ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق عزیز کو برطانیہ کی عدالت نے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، طارق عزیز نے برطانیہ میں وطن واپسی کی درخواست دی جو منظور ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن