• news

بھارت: دلت نوجوان سے شادی کی خواہش پر ہندو خاتون نے بیٹی زندہ جلا دی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے اور ایک ہندو خاتون نے اپنی بیٹی کو 'نچلی' ذات کے لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش پر زندہ جلا دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نگا پتینام علاقے کے گاؤں وازہمنگلم کے مضافات میں ایک خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو ہندوؤں کی نچلی ذات 'دلت' سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے زندہ جلا دیا۔ ساتھ ہی خاتون نے خود کو بھی آگ لگالی تاہم وہ زندہ بچ گئیں اور اس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا لیکن لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نہم جماعت کی طالبہ اپنے ہی علاقے میں رہنے والے 22 سالہ لڑکے راج کمار سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کا آنے والے پیر کو شادی کا منصوبہ تھا کیونکہ اس سے ایک روز قبل اتوار کو لڑکی کی عمر 18 سال ہوجانی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن