زردری کا بلڈیشر کنٹرول نہ ہو سکا پمز میڈیکل بورڈ کا مکمل آرام کا مشورہ
اسلام آباد (نامہ نگار‘نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پمز کے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ سابق صدر کا بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہو سکا۔ شوگر لیول نارمل کرنے کیلئے انسولین کی مقدار بڑھا دی گئی۔ زرداری کے دل کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ زرداری کے کمر اور گردن میں درد برقرار ہے۔ ان کی خصوصی فزیوتھراپی بھی جاری ہے۔