• news

سپریم کورٹ نے نادرا ملازم کی برطرفی کے خلاف اپیل خارج کر دی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں نادرا ملازم کی نوکری سے برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ نادرا ملازم ہارون کنڈی پر شناختی کارڈ کا غلط پراسس کرنے کا الزام تھا۔ جسٹس گلزار احمد نے نادرا سے متعلق اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے، نادرا کے محکمے کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نادرا پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نادرا میں غلط آدمی کی موجودگی سے سب کے بنک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں، نادرا میں غلط آدمی ایک دن بھی قابل قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن