پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ فائنل آج عقیل ‘مزمل کے درمیان کھیلا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چوتھی ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء کا مینز سنگل کا فائنل آج عقیل خان اور مزمل مرتضی ‘ گرلز سنگل فائنل اوشنا سہیل اور سارہ منصور کے درمیان ہوگا۔ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے مدثر مرتضیٰ کو 6-2, 6-3 سے، دوسرے سیمی فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے حذیفہ عبدالرحمان کو 6-2, 6-3 ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ لیڈیز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب کو 6-2, 6-3 سے، دوسرے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو 6-1, 6-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 18 کے سیمی فائنلز ابھی جاری تھے جبکہ پہلے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے کاشان عمر کو 6-0, 6-0 سے، دوسرے میں افہام رانا نے کامران خان کو 6-4, 6-0 سے، تیسرے میں پربت کمار نے سیمی زیب کو 6-0, 6-2 سے، چوتھے میں حامد اسرار نے فیضان شاہد کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔