• news

نوبا ل پرآئوٹ ‘محمد رضوان امپائر کے متنازعہ فیصلے کا شکار ہو گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں امپائر کے متنازعہ فیصلے کا شکار ہو گئے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد رضوان کا سکور 37 رنز پر پہنچا تو 55 ویں اوورز کی دوسری گیند پر میں ٹیم پین نے رضوان کا کیچ لیا۔ ٹی وی ری پلے مطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ بائولر کے حق میں دیدیا۔ اس فیصلے پر کمنٹیٹرز سمیت مبصرین سب ہی حیران رہ گئے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ نے بھی کمنٹری میں لکھ ڈالا،کہ گیند نو بال لگ رہی ہے لیکن تھرڈ امپائر نے کئی بار ری پلے دیکھ کر بھی فیصلہ نہ بدلا اور آؤٹ دیدیا۔ متنازعہ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ پڑی، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایڈیم گلکرسٹ نے ٹوئٹر پر بریٹ لی کی ایک تصویر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ بریٹ لی تیز گیند باز ہونے کے باوجود اس بات پر قائم ہیں کہ کریز سے پہلے شوز کا کوئی حصہ موجود نہیں تھا۔قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستان کی ٹیم کا کوچ ہوتا تو اس فیصلے پر ضرور میچ ریفری سے احتجاج کرتا۔

ای پیپر-دی نیشن