خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے
اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ (ن )خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ساجد مہدی نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔چیئرمیج کمیٹی نے خواجہ سعد رفیق کو اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔خواجہ سعد رفیق نے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست کی تھی،پروڈکشن آرڈرز کا نوٹیفیکیشن متعلقہ اداروں میں بھیج دیا گیا۔خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی میں شرکت کا سمن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رول 108 کے تحت خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔