• news

2 غیرملکی پروفیسرز کے بعد طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کردیا

کابل (نیٹ نیوز) دو غیر ملکی پروفیسرز کے بعد طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا۔ چند روز قبل افغان طالبان نے تین رہنماؤں کے بدلے دو غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا تھا اور اس فیصلے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت عالمی سطح پر خوب سراہا گیا تھا۔ انٹرنیشنل کمیونٹی فار ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم کے توسط سے طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ طالبان نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج میں ہمارے سپرد کیا اور پھر ہم نے انہیں لشکر گاہ منتقل کیا جہاں انہیں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن