علامہ اقبال کا تصور پاکستان
مکرمی! علامہ اقبال مفکر اسلام ہی نہیں تھے بلکہ ایک فلسفی اعلیٰ درجے کے درویش صفت انسان مصور پاکستان اور ہمارے قومی شاعر بھی تھے۔ پاکستان انکے خواب کی ایک تعبیر ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی الہامی شاعری کے ذریعے ہندوؤں اور انگریزوں کی دوہری غلامی سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا اور ایک الگ وطن کا تصور دیا۔ صرف اس پر ہی اکتفاذ نہ کیا بلکہ اپنے خطبہ الہ آباد میں مسلمانوں کی ایک الگ مملکت کا پورا نقشہ بھی پیش کر دیا۔ اور پھر ایک درد مند انسان کی حیثیت سے قائداعظم محمد علی جناح کو جو انگریز اور ہندو کی غلامی میں جکڑے ہوئے مسلمانوں کی حالت زار سے مایوس ہو کر مستقل طور پر لندن چلے گئے تھے خط لکھ کر واپس آنے اور اسلامیان ہند اور مسلم لیگ کی قیادت سنبھالنے کیلئے قائل کیا۔ تو پھر عظیم قائد محمد علی جناح نے عملی جدوجہد سے علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو صرف سات سال کے مختصر عرصے میں اپنی پُر امن جدوجہد کے ذریعے اسلامیان ہند کی معاونت سے 14 اگست 1947ء کو پاکستان قائم کر کے انقلاب برپا کر دیا۔ (اے جے چودھری النجف کالونی فیصل آباد)