تیل نکلنے کی خوشخبری کیا ہوئی؟
مکرمی! اسی حکومت کے آغاز اقتدار میں میں خوشخبری سنائی گئی تھی کہ ایکسون موبائل کی کوششوں سے جلد ہی قوم کو وافر مقدار میں سمندر سے تیل اور گیس ملنے کی خوشخبری سننے کو ملے گی مگر سال ہونے کو ہے لیکن وہ خوشخبری نہ جانے کہاں جا کر چھپ گئی ہے ۔ بہت عرصہ سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان کی خشکی اور سمندر دونوں جگہ پٹرولیم یعنی تیل اور گیس کے وافر ذخائر بڑی مقدار موجود ہیں مگر پڑوسی ممالک کی مداخلت کی وجہ سے وہ نکالی نہیں جاتے کیونکہ اگر پاکستان اپنی سرزمین اور سمندر سے وہ تیل اور گیس نکالے گا تو ان کے چشمے خشک ہو جائیں گے۔ ملک کی پٹرولیم کی ضروریات دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں اور زرمبادلہ پر دبائو کے علاوہ مالی خسارہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اللہ ہمیں عقل سلیم کے ساتھ حوصلہ بھی دے کہ یہ دوسرے ملکوں میںجا کر اپنی بولی بھول جاتے ہیں ۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ّ(میاں محمد رمضان ایل ایل بی، ڈی ٹی ایل قائد اعظم ٹاؤن لاہور)