• news
  • image

ضلع میانوالی میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے

مکرمی! حکومت پنجاب نے کافی عرصہ قبل میانوالی میں میڈیکل کالج کے قیام کی خوشخبری سنائی تھی اور اس کالج کے لئے محکمہ زراعت کا رقبہ بالمقابل جنرل بس سٹینڈ میانوالی مختص کیا تھا لیکن ابھی تک عرصہ ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے اور وہ اس اہم ترین منصوبہ کی تاخیر سے پریشان ہیں۔ ضلع میانوالی کے ہر سال ہزاروں طلباء طالبات ایف ایس سی پری میڈیکل کے امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرتے ہیں لیکن میڈیکل کالج میانوالی میں نہ ہونے کی وجہ سے امتحان میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں لیکن میڈیکل کالج میانوالی میں نہ ہونے کی وجہ سے دیگر اضلاع میں داخلہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ اپنے ضلع میانوالی میں فوری طور پر میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دیں اور حکومت پنجاب کو حکم صادر کریں کہ وہ میڈیکل کالج میانوالی کا منصوبہ جلد از جلد شروع کر کے عوام میں پیدا شدہ اضطراب دور کیا جائے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)

epaper

ای پیپر-دی نیشن