• news

ڈسکہ شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سمبڑیال میں 8سالہ بچے سے زیادتی

ڈسکہ، سمبڑیال (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت) شادی شدہ خاتون کو طلاق دلوا کر کرایہ کے مکان میں شادی کا جھانسہ دیکر طویل عرصہ تک زیادتی کا نشانہ، سمبڑیال میں 8سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ قلعہ دیدار سنگھ کی رہائشی خاتون کو نبیل بٹ نے شادی کا جھانسہ دے کر طلاق کرا دی اور کرائے کے مکان میں رکھ کر زیادتی کرتا رہا، اس دوران وہ حاملہ ہوگئی اور ملزم نبیل بٹ وعدے سے مکر گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں موضع بیگووالا میں آٹھ سالہ بچے کو ملزم حمزہ ورغلا پھسلا کر زیرتعمیر مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن