• news

جڑانوالہ: 7 افراد کا قاتل کمرہ عدالت کے سامنے قتل

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل کمپلیکس میں مخالفین کی فائرنگ سے 7افراد کے قتل میں ملوث خطرناک قیدی کمرہ عدالت کے سامنے قتل کردیا گیا۔ ملزمان قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں اور ان میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ مقتول طارق عرف تاری ایک سال قبل گرفتار ہو ا تھا، جس نے 2011ء میں اپنے باپ اور دو بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے 7افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ قتل میں ملوث 3افراد گرفتار، جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے وقوعہ پر بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے پولیس سکیورٹی پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی آپریشن سید علی رضا کا جائے وقوعہ کا دورہ جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت دی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99ر۔ب پکا جنڈیالہ کے رہائشی طارق عرف تاری گجر کو دوران پیشی مخالفین مبشر ، سجاول ، عاقب سلیم وغیرہ نے فائرنگ قتل جوڈیشل گارت پولیس نے تینوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تھانہ سٹی کے حوالے کردیا۔آر پی اور فیصل آباد نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن