• news

ایران میں انٹرنیٹ بحال، سروس بندش کے الزام پر امریکہ نے وزیر اطلاعات جاوید آزری پر پابندیاں لگا دیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ حکومتی کریک ڈاؤن کی ویڈیوز منظر عام پر لائیں۔ پومپیو نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں یہ مطالبہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ان کا ملک تہران حکومت کے اقدامات پر سے پردہ اٹھائے گا۔ ادھر امریکہ نے سنسر شپ اور انٹر نیٹ بند کرنے کے الزام میں ایرانی وزیر اطلاعات جاوید آزری جہرومی پر پابندی لگا دیں۔ وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے کہا انٹر نیٹ تک رسائی روکنے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن