• news

نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی: چودھری فرحت رضا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور گجر پورہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سرپرست چودھری فرحت رضا جٹ نے کہا ہے کہ انشاء اﷲ میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے بعض لوگ میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چھوٹے قد کے سیاستدانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور نواز شریف جلد عوام کی خدمت کیلئے دوبارہ پاکستان میں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن