• news

ڈی سی لاہور کی زیرصدارت کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

لاہور(نیوزرپورٹر)کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈی سی آفس میں ریلی کا اہتمام کیا ۔ریلی کی قیادت ڈی سی لاہور دانش افضال نے کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر عمران مقبول، پی ایس او عاصم سلیم اور ڈی سی آفس کے ملازمین نے شرکت کی۔ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔شرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پوری قوم متحد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن