شہیدکانسٹیبل محمدخالد کی 14ویں برسی کے موقع پر میاںمیر قبرستان مغلپورہ میں تقریب
لاہور (نامہ نگار) ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کے زیر انتظام شہید کانسٹیبل محمدخالدکی آخری آرام گاہ درس بڑے میاں میر قبرستان مغلپورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی دی گئی۔ شہید کی قبر پر پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ اشفاق خان نے شہید کانسٹیبل محمد خالد کی14ویں برسی کے موقع پران کے عوام کی جان و مال کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے کے جذبے کو خراج عقید ت پیش کیا۔