• news

نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(نا مہ نگا ر)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھرمیں پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی کے انتہائی سخت ا نتظاما ت کئے تھے جبکہ پولیس نے بڑے شہروںمیںچیکنگ کے لئے خصوصی ناکے بھی لگائے تھے۔ تفصیلات کے مطا بق صوبائی دارالحکومت لاہور اوردیگربڑے شہروںمیںگزشتہ روزسیکورٹی ہائی الرٹ تھی۔مسا جد،امام بار گا ہو ں،نماز جمعہ کے اجتماعات اور مزاروںپرلیس کی بھاری نفر ی تعینات کی گئی تھی۔مسا جداورامام بار گا ہو ں کی انتظامیہ نے پولیس کے علا وہ اپنے طور پر بھی سکیو ر ٹی کے انتظامات بھی کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن