عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو ہرا کر پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان اور اوشنا سہیل نے جیت لی۔ سیکرٹری پنجاب لان ٹینس رشید ملک، اعصام الحق قریشی، خواجہ سہیل، خواجہ خرم،فہیم صدیقی اور ٹینس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مینز سنگلز میں عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 6-4, 6-4 سے ہرا دیا۔ لیڈیز سنگل میں اوشنا سہیل نے سارہ منصور کو 2-6, 6-4, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 18 میں محمد شعیب نے پربت کمار کو 4-0 (Rtd) سے ہرا کر جونیئر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 14 میں حامد اسرار نے مہاتیر محمد کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر فائنل اپنے نام کیا۔ انڈر 12 میں حمزہ رومان نے اسد زمان کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 10 میں حانیہ منہاس نے امیر مزاری کو 4-3, 4-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ گرلز انڈر 12 میں حانیہ منہاس نے لبیکا دراب کو 4-1, 4-0 سے ہرا کر فائنل جیتا۔ گرلز انڈر 14 میں ماہا سید نے لبیکا دراب کو 5-3, 4-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 14 ڈبلز حزیمہ عبدالرحمان اور مہاتیر محمد نے بلال عاصم اور شاہیل دراب کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر فائنل جیتا۔ انڈر 18 ڈبلز میں محمد شعیب اور اسامہ خان نے حامد اسرار اور اشیش کمار کو 6-2, 7-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ مینز ڈبلز فائنل میں محمد عابد اور وقاص ملک نے مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کو 6-3, 3-6, 10-8 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ سینئر ڈبلز 60 پلس میں اسد نیاز اور خواجہ خرم نے بریگڈیئر غضنفر اور محمد بابر کو 6-0, 6-0 سے ہرا کر فائنل جیتا۔ سینئر ڈبلز 45 پلس کے فائنل میں رشید ملک اور فیاض خان نے اسرار گل (کے پی کے پولیس) اور عاشر خان کو 3-6, 6-1, 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔