سیگ فیسٹ‘ کھیلوں کی رنگا رنگ اوپننگ تقریب ‘عالمی چیمپئن محمد آصف نے افتتاح کیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) میگا ایونٹ سیگ فیسٹ کی تمام کھیلوں کی رنگا رنگ اوپننگ تقریب میں سی ای او ایس اے گروپ شعیب افضل ملک۔چیئرمین ایگری ٹورزام بابر راجہ اور ورلڈ سنوکر چمپین محمد آصف کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور سیگ فیسٹ کی تمام گیمز کے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کروائی گئی۔ اس موقع پر سی ای او شعیب افضل ملک کا کہنا تھا کہ کامیابی کے دس سال پورے ہونے پہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس کامیابیوں کے اس سفر کا کریڈٹ میری ایس اے گروپ ٹیم کو جاتا ہے جن کی محنت کی بدولت رب کریم نے ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور آج ایس اے گروپ اور ایس گارڈن ملکی سطح پہ نمایاں مقام رکھتا ہے سیگ فیسٹ کے انقعاد سے نئے آنیوالے کھلاڑی کو جہاں اپنا ٹینلٹ دکھانے کا موقع ملے گا وہی کھیل کے میدان میں نئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گئی اس سیگ فیسٹ جس میں سب ورلڈ سنوکر چیمپئن سمیت دیگر کھیلوں کے انٹر نیشنل کھلاڑی حصہ لے رہے جن کے فائنل کل 24 نومبر کو ہونگے۔