امپائر کے فیصلے پر اعتراض‘خیبر پی کے کے کرکٹر خالد عثمان کو جرمانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پرخیبرپی کے کے کرکٹر خالد عثمان پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ خالد عثمان کو این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے خلاف دسویں راؤنڈ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔