خیبر پی کے اور سندھ میں مزید 7 بچے پولیو وائرس کا شکار
کراچی‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 7 کیسز سامنے آ گئے۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں 12 سالہ لڑکے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ کوٹری اور سکرنڈ میں دو بچیاں پولیو کا شکار ہو گئیں۔ لکی مروت‘ بنوں اور کوہستان میں بھی پولیو وائرس کے چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے میں اس سال پولیو کے 68 اور سندھ میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔