• news

قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کرنیوالوں کو روکنے کے اقدام پر ثابت قدم ہوں‘ الیاس عمر

ناروے (آن لائن) ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں قرآن پاک کی توہین کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک انتہا پسند اور اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے کارکنان نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی جسے ایک مسلمان نوجوان نے ناکام بنایا۔ تاہم اب مسلم اْمہ کے اس نوجوان ہیرو الیاس عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر اپنے اقدام پر ثابت قدم رہنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنی فیس بْک پوسٹ میں واقعہ کے بعد پولیس کے کردار پر بھی بات کی۔ عمر دابہ کا کہنا ہے کہ میں قرآن پاک کی حْرمت اور حفاظت کے لیے ثابت قدم رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 16 نومبر کو اس واقعہ پر اپنے احساسات اور جذبات بتانا ضروری سمجھا ، عمر دابہ نے کہا کہ میں نے یہ کیس عدالت میں لے جانے اور اس کیس کی کارروائی کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن