غیرملکی فنڈنگ کیس میں جعلی اکائونٹس نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘ عثمان ڈار
لاہور( این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کیخلاف غیرملکی فنڈگ کیس میں جعلی اکائونٹس نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہانہوں نے لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو چیلنج کیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد ہم دونوں میں سے ایک سیاست چھوڑ دے گا۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی نے پی ٹی آئی سے 10 سال کی معلومات منگوائی ہیں اور ہم 40 ہزار افراد کی رسیدیں دے چکے ہیں جنہوں نے فنڈز دئیے،الیکشن کمیشن نے جو کاغذات مانگے ہم نے فراہم کیے۔عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن نے آزادی مارچ میں ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا ہے اور اب ان کو چاہیے کہ تسلی رکھیں ایک دن غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آ جائے گا۔پی ٹی آئی کا دامن بالکل صاف ہے ۔